• news

متحدہ کے رہنما الطاف حسین سے مشاورت کیلئے لندن پہنچ گئے

کراچی (این این آئی )گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور متحدہ قومی موومنٹ کے دیگر رہنما ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے مشاورت کے لئے لندن پہنچ گئے۔
بلدیاتی انتخابات، صوبہ سندھ بالخصوص کراچی میں امن و امان کی صورتحال، پارٹی امور اور کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے حوالے سے مشاورت کے لیے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان، ایم کیو ایم کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار، سینٹ میں پارلیمانی لیڈر بابر غوری، سینیٹر عبدالحسیب خان، سینیٹر فروغ نسیم سمیت دیگر رہنماؤں کو لندن طلب کیا تھا جو ہفتہ کو لندن پہنچ گئے۔

ای پیپر-دی نیشن