کبڈی ورلڈکپ : پاکستان نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
کبڈی ورلڈکپ : پاکستان نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
لاہور (سپورٹس رپورٹر) بھارت میں جاری کبڈی ورلڈ کپ میں پاکستان، سیر الیون اور انگلینڈ کی ٹیموں نے کامیای حاصل کرلی۔ پاکستان نے حریف کینیڈا کی ٹیم کو 29 کے مقابلے میں 61 پوائنٹس سے شکست دی۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے حریف کھلاڑیوں کو دباﺅ میں رکھا اور ان کی ایک نہ چلنے دی۔ پاکستان نے اس کا میابی کے ساتھ ہی سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ انگلینڈ نے سکاٹ لینڈ کیخلاف کامیابی حاصل کی۔ انگلینڈ نے 30 کے مقابلے میں 66 پوائنٹس بنائے۔ سیر الیون نے ڈنمارک کی ٹیم کو 28 کے مقابلے میں 67 پوائنٹس سے پچھاڑ دیا۔ پاکستان نے گروپ بی میں 4 میچوں میں کامیابی حاصل کرکے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ سیمی فائنل میں مقابلہ گروپ اے کی دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم سے ہوگا۔ گروپ بی میں بھارت نے چاروں میچ جیت کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔ پاکستان پول کا آخری میچ آج انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔