خلیجی ممالک کی افواج کو ہتھیاروں اور تربیت کی پیشکش خطے میں امن کی ضمانت نہیں دے سکتے : بھارتی وزیر خارجہ
خلیجی ممالک کی افواج کو ہتھیاروں اور تربیت کی پیشکش خطے میں امن کی ضمانت نہیں دے سکتے : بھارتی وزیر خارجہ
نئی دہلی (آئی اےن پی) بھارت نے خلیجی ممالک کی افواج کو جنگی سامان اور تربیت دینے کی پیشکش کردی۔ بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے ایک انٹرویو میں کہاکہ بھارت خلیج میں امریکی سکیورٹی خلا پر نہیں کر سکتا، خطے میں سکیورٹی کی ضمانت نہیں دے سکتے۔ انھوںنے کہاکہ بھارت نہ امریکہ ہے اورنہ ہی ان کے وسائل جاپان یا چین کے برابر ہیں۔ نئی دہلی کے چند اصول ہیں اور ان اصولوں کی خلاف ورزی نہیں کی جاسکتی۔ سلمان خورشید نے کہا کہ اگر واشنگٹن خلیج میں تعینات اپنی فوج کی تعداد کم کرتا ہے تو بھارت عرب ممالک کی فوج کو سامان اور تربیت فراہم کرسکتا ہے۔ لیکن خطے میں امن کی ضمانت نہیں دے گا۔ سلمان خورشید نے واضح کیا کہ بھارت نہ چین ہے اور نہ جاپان اور نہ ہی خود کو امریکہ کا متبادل سمجھتا ہے۔
بھارت/ پیشکش