• news

خورشید شاہ پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے رکن مقرر چیئرمین کیلئے انتخاب رواں ہفتے ہو گا

خورشید شاہ پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے رکن مقرر چیئرمین کیلئے انتخاب رواں ہفتے ہو گا

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز+ ثناءنیوز) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کا ممبر مقرر کرنے کا نوٹیفیکیشن گزشتہ روز قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے جاری کر دیا ہے۔ خورشید شاہ کو پیپلز پارٹی کے رکن سید مصطفی ٰ شاہ کی جگہ پی اے سی کا رکن مقرر کر دیا گیا ہے ۔ قومی اسمبلی کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے نئے چیئرمین کے انتخاب کے لئے پی اے سی کا اجلاس رواں ہفتے ہو گا۔ سید خورشید شاہ کو اتفاق رائے سے پی اے سی کا چیئرمین منتخب کر لیا جائے گا۔ پارٹی قیادت نے انہیں اس عہدے کے لئے نامزد کر دیا ہے۔ حکومت کی جانب سے چیئرمین پی اے سی کی نامزدگی کے لئے قائد حزب اختلاف سے رابطہ کیا گیا تھا تاکہ پی اے سی کا اجلاس طلب کیا جا سکے اور کمیٹی فعال ہو سکے۔ رواں ہفتے چیئرمین کے انتخاب کے بعد پی اے سی نئے آڈٹ اعتراضات کے حوالے سے فعال ہو جائے گی۔ پی اے سی سیکرٹریٹ نے تمام وزارتوں ، ڈویژنوں اور دیگر سرکاری اداروں و محکموں سے گزشتہ پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے سابقہ فیصلوں پر عملدرآمد کی رپورٹس مانگ لی ہیں۔
خورشید شاہ رکن مقرر

ای پیپر-دی نیشن