• news

ایران کی جانب سے پاکستانی علاقے پر گولہ باری‘ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

ایران کی جانب سے پاکستانی علاقے پر گولہ باری‘ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

کوئٹہ (آن لائن) ہمسایہ ملک ایران کی جانب سے فائر کئے جانے والے مارٹر کے گولے بلوچستان کے سرحدی علاقے ماشکیل کے قریب گر کر زور دار دھماکوں سے پھٹ گئے تاہم کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ایران کے علاقے سے 4مارٹر کے گولے فائر کئے گئے جو بلوچستان کے سرحدی علاقے ماشکیل کے قریب افغانستان کی جانب گر کر زور دار دھماکوں سے پھٹ گئے جس کی آواز ماشکیل اور گردونواح میں سنی گئی ،تاہم کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
گولہ باری

ای پیپر-دی نیشن