• news

بھارت نے پاکستان کو کبھی دل سے تسلیم نہیں کیا: حافظ سعید

بھارت نے پاکستان کو کبھی دل سے تسلیم نہیں کیا: حافظ سعید

اسلام آباد (محمد نواز رضا+ وقائع نگار خصوصی) جماعةالدعوة پاکستان کے سربراہ پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کے وجود کو کبھی دل سے تسلیم نہیں کیا۔ اس نے ہمیشہ پاکستان کو نقصان پہنچانے اور عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوشش کی ہے۔ بھارتی وزیر اعظم اور جرنیلوں کی دھمکیاں محض گیدڑ بھبھکیاں ہیں ۔ بھارت جنوبی ایشیا کا امن برباد کرنے سے باز رہے۔ امریکہ کے خطہ سے نکلنے کے بعد وہ مقبوضہ کشمیر پر بھی اپنا غاصبانہ قبضہ برقرار نہیں رکھ سکے گا۔ دفاع پاکستان کونسل کا ایجنڈا تمام تنظیموں و جماعتوں سمیت پوری قوم کو متحد کر کے سازشوں کا مقابلہ کرنا ہے۔ یہ وقت سیاست کا نہیں ہے۔ سب کو پاکستان کے دفاع کے سلسلہ میں ایک ہو جانا چاہئے۔ انہوں نے ےہ بات نوائے وقت کو خصوصی انٹروےو دےتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ بھارت نے ممبئی حملوں کی آڑ میں پاکستان اور یہاں کی جماعتوں کے خلاف بہت پروپیگنڈا کیا اور پوری دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈرون حملے و نیٹو سپلائی روکنے اور بھارت کی طرف سے کنٹرول لائن پر دیوار برہمن کی تعمیر کے اعلان کیخلاف ملک گیر تحریک مزید تیزکی جائے گی۔ پاکستانی عوام میں شعور بیدار کرنے کیلئے ملک کے کونے کونے میں جائیں گے تاکہ اتحاد و یکجہتی کے ذریعہ دفاع کی ذمہ داریاں ادا کی جاسکیں۔ کشمیر کو تقسیم نہیں ہونے دیں گے۔ کشمیری ہمارے بھائی ہیں اور کشمیر کشمیریوں کا ہے۔ بھارت کیلئے ویزا پابندیوں میں نرمی اور آلو پیاز کی تجارت کی بجائے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بات کی جائے۔ بھارت امریکہ کی شہ پر خطہ کا امن برباد کر رہا ہے۔ ایک طرف آٹھ لاکھ فوج کے ذریعہ اس نے مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی دہشت گردی کا بازار گرم کر رکھا ہے، پاکستانی دریاﺅں پر غیر قانونی ڈیم بنائے جارہے ہیں۔
حافظ سعید

ای پیپر-دی نیشن