چینی کمپنیاں پاکستان میں 100 سے زائد منصوبوں پر 18 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی
چینی کمپنیاں پاکستان میں 100 سے زائد منصوبوں پر 18 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی
اسلام آباد (اے ایف پی) پاکستان نے گزشتہ ہفتے اپنے سب سے بڑے ایٹمی پاور پلانٹ پر کام کا آغاز کیا ہے جو مسائل کے شکار ملک کے انفراسٹرکچر منصوبوں میں چین کی جانب سے بھاری سرمایہ کاری کی تازہ مثال ہے۔ سرمائے کی قلت کا شکار پاکستان جو دہشت گردی سے بری طرح متاثر ہوا ہے اپنی معیشت کی بحالی اور توانائی کے بحران کا مسئلہ حل کرنے کی سرتوڑ کوشش کر رہا ہے جس نے صنعت کو بری طرح متاثر کر رکھا ہے۔ فرانسیسی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ چینی کمپنیاں پاکستان میں توانائی، شاہراہوں اور ٹیکنالوجی کے 100 سے زائد بڑے منصوبوں پر کام کر رہی ہیں جن میں آنے والے سالوں میں ایک اندازے کے مطابق 18 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے بتایا کہ بعض منصوبوں پر حکومت کام کر رہی ہے جب کہ زیادہ تر منصوبوں پر چینی کمپنیاں صوبوں کے تعاون سے کام کر رہی ہیں انہوں نے بتایا کہ انرجی سیکٹر میں چینی انجینئرز 15 پاور پراجیکٹس تعمیر کر رہے ہیں جن میں ہائیڈل اور تھرمل اور ایٹمی پلانٹس شامل ہیں پاکستان میں مختلف منصوبوں پر کام کرنے کے لئے 10 ہزار چینی انجینئرز اور ورکرز پاکستان آ رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اقتصادی راہداری کے قےام سے نہ صرف پاکستان اور چین بلکہ پورے خطے کے ممالک کے درمیان تجارت میں زبردست اضافہ ہو گا۔
چینی کمپنیاں