نیشنلائزیشن وقت کا تقاضا تھا، بھٹو نے 22 خاندانوں سے نجات دلائی: خورشید شاہ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو 22 سرمایہ دار خاندانوں سے نجات دلائی اور عوام کی خوشحالی کی سیاست کی۔ حکومت اداروں کو درست کرنے کی بجائے انہیں فروخت کرنا چاہتی ہے۔ پیپلز پارٹی چند خاندانوں کا دور واپس نہیں آنے دے گی۔ حکومتی پالیسیاں امیر کو امیر تر اور غریب کو غریب تر بنانے پر مبنی ہیں۔ پیپلز پارٹی عوام کو چند خاندانوں کا مزارعہ نہیں بننے دے گی۔ اداروں کو قومیانے کی پالیسی وقت کا تقاضا تھا۔ ذوالفقار علی بھٹو کی پالیسی کے تحت عوام طاقت کا سرچشمہ بنے۔