• news

گورنر ہائوس میں 1955ء سے قائم ڈیری فارم خسارے کے باعث بند

لاہور( این این آئی)گورنر ہائوس میں 1955ء سے قائم ڈیری فارم خسارے کے باعث بند کر دیا گیا ۔گورنر ہائوس کے ڈیرے فارم میں اعلیٰ نسل کے دودھ دینے والے جانور رکھے گئے تھے اور یہاں سے حاصل ہونے والا دودھ گورنر ہائوس کے افسران او رملازمین کو 26لیٹر فراہم کیا جاتا تھا ۔ تاہم مسلسل خسارے کے باعث گورنر پنجاب نے اسے ختم کرنے کا اعلان کیا  جس کے بعد افسران اور ملازمین کو باہر سے مہنگے داموں دودھ خریدنا پڑے گا ۔

ای پیپر-دی نیشن