زکوٰۃ کی ادائیگی میں نمود و نمائش نہیں ہونی چاہیے: پروفیسر اسلم صدیقی
لاہور( پ ر) ممتازمذہبی سکالر مفسر قرآن پروفیسر ڈاکٹر علامہ محمد اسلم صدیقی نے زکوۃٰ کی ادائیگی کے متعلق خصوصی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں زکوۃٰ اللہ کی رضا کے لیے دینی چاہیے۔ اسکی ادائیگی میں نمود ونمائش نہیں ہونی چاہیے۔ حاجت مندوں ضرورت مندوں مستحقین، غربا، مساکین یتیموں کو زکوۃٰ دینی چاہیے۔