جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں پاکستان کو بیلجیئم کے خلاف بھاری مارجن سے کامیابی حاصل کرنا ہو گی
لاہور (سپورٹس رپورٹر)جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں پاکستان آج بقا کی جنگ لڑیگا۔ ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں کھیلنے کی امیدیں برقرار رکھنے کیلئے گرین شرٹس کو بیلجیئم کیخلاف بھاری مارجن سے کامیابی حاصل کرنا ہو گی۔ بھارت میں جاری میگا ایونٹ میں افتتاحی میچ میں قومی جونیئر ٹیم نے مصر کے خلاف بمشکل 3-2 سے کامیابی حاصل کی، دوسرے میچ میں جرمنی نے 6-1 سے آئوٹ کلاس کرکے کوارٹرفائنل کھیلنے کے امکانات محدود کئے ۔اس شکست کے بعد آج کے میچ میں فتح کے ساتھ گول کا خسارہ بھی کم سے کم کرنا ہوگا۔