رانا مشہود کی قیادت میں 4 رکنی وفد عالمی کبڈی فیڈریشن کی دعوت پر 14 دسمبر کو بھارت جائے گا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود سمیت سپورٹس بورڈ پنجاب کا چار رکنی وفد عالمی کبڈی فیڈریشن کی خصوصی دعوت پر 14 دسمبر کی صبح بھارت جائے گا۔ ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود دورہ بھارت میں عالمی کبڈی ٹورنامنٹ کا فائنل میچ بھی دیکھیں گے جبکہ اس موقع پر بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کو پنجاب حکومت کے زیراہتمام منعقد ہونے والے یوتھ فیسٹیول میں اپنے کھلاڑیوں کو بڑی تعداد میں بھجوانے کی دعوت دینگے۔