منڈیلا کی میموریل سروس آج منعقد ہو گی اوباما سمیت کئی عالمی رہنما شرکت کرینگے ممیوریل سروس سوئیو کے اس سٹیڈیم میں ہو گی جہاں منڈیلا آخری بار عوامی اجتماع سے شریک ہوئے
منڈیلا کی میموریل سروس آج منعقد ہو گی اوباما سمیت کئی عالمی رہنما شرکت کرینگے ممیوریل سروس سوئیو کے اس سٹیڈیم میں ہو گی جہاں منڈیلا آخری بار عوامی اجتماع سے شریک ہوئے
جوہانسبرگ (بی بی سی/ ایجنسیاں) جنوبی افریقہ کے حکام کا کہنا ہے کہ سابق صدر نیلسن منڈیلا کی آخری رسومات میں 60 سربراہانِ مملکت شرکت کریں گے۔ امریکی صدر بارک اوباما، فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند اور برطانوی وزیرِاعظم ڈیوڈ کیمرون بھی منگل کے روز ہونے والی میموریل سروس میں شرکت کریں گے۔ اوباما میموریل سروس کی تقریب سے خطاب بھی کرینگے۔ جنوبی افریقہ میں لاکھوں افراد نے نیلسن منڈیلا کے لئے دعائیہ تقریبات میں شرکت کی اور مختلف مذاہب کی جانب سے خصوصی عبادات کی گئیں جن کا سلسلہ اب تک جاری ہے۔ نیلسن منڈیلا کی سابقہ اہلیہ مادیکزیلا منڈیلا نے بھی جوہانسبرگ میں برینسٹن میتھوڈسٹ چرچ میں عبادت کی جہاں صدر جیکب زوما نے سوگواران سے کہا کہ انھیں وہ عقائد بھولنے نہیں چاہئیں جن کے لئے منڈیلا نے تحریک چلائی۔ بین الاقوامی رہنما اور معروف عالمی شخصیات جنوبی افریقہ کے تقریباً 95 ہزار عام شہریوں کے ساتھ مل کر سوئتو کے ایف این بی سٹیڈیم میں نیلسن منڈیلا کی میموریل سروس میں شرکت کریں گی۔ نیلسن منڈیلا 2010ءمیں ہونے والے عالمی فٹبال کپ کے موقع پر اسی سٹیڈیم میں آخری بار کسی بڑے عوامی اجتماع میں شریک ہوئے تھے۔ امکان ہے کہ نیلسن منڈیلا کی میموریل سروس کا اجتماع حالیہ سالوں میں عالمی معروف شخصیات کے بڑے اجتماعات میں سے ایک ہوگا۔ امریکہ کے تین سابق صدور جارج ڈبلیو بش، بل کلنٹن اور جمی کارٹر بھی میموریل سروس میں شرکت کریں گے۔ برازیل کی صدر جیلما روسیف، فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس اور بھارت کے صدر پرناب مکھر جی بھی نیلسن منڈیلا کی آخری رسومات میں موجود ہوں گے۔ تاہم ایران کے صدر حسن روحانی نے اب تک اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ آیا وہ سروس میں شرکت کے لئے سفر کریں گے یا نہیں۔ نیلسن منڈیلا کے جسدِ خاکی کو تین دن تک پریٹوریا میں رکھا جائے گا اور اتوار، 15 دسمبر کو سرکاری سطح پر ان کی آخری رسومات ادا کر دی جائیں گی۔ ایسٹرن کیپ کے گاو¿ں کینو میں ان کی تدفین کے موقع پر کم تعداد میں عالمی شخصیات موجود ہوں گی جن میں ویلز کے شہزادے بھی شامل ہوں گے۔ یہ وہ علاقہ ہے جہاں نیلسن منڈیلا نے اپنا بچپن گزارا۔
منڈیلا