ایشیائی ترقیاتی بنک کی جامشورو میں بجلی کے 2 منصوبوں کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی منظوری
ایشیائی ترقیاتی بنک کی جامشورو میں بجلی کے 2 منصوبوں کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی منظوری
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ ثنا نیوز) ایشیائی ترقیاتی بینک نے جامشورو میں بجلی کے 2 منصوبوں کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی منظوری دیدی۔ وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ خزانہ، پانی، بجلی، اقتصادی امور اور دفترخارجہ کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ جامشورو کے منصوبوں سے نیشنل گرڈ میں 1320 میگاواٹ بجلی شامل ہو گی۔ ایشیائی ترقیاتی بنک کی جامشورو منصوبے کیلئے فنڈنگ اہم کامیابی ہے۔ منصوبے سے تھر میں دنیا کے کوئلے کے دوسرے بڑے ذخائر کو استعمال کیا جا سکے گا۔ آئندہ 3 سے 5 سال میں سستی بجلی کی پیداوار کے وعدے کو عملی جامہ پہنا رہا ہیں۔ دنیا کے بڑے ممالک کو پاکستان کی توانائی کی ضروریات پر قائل کرنے کا چیلنج قبول کیا۔ ترقیاتی یافتہ ممالک ماحولیاتی مسائل کی وجہ سے کوئلے سے بجلی کی پیداوار کے مخالف تھے۔ پانی اور کوئلے کے ذریعے سستی بجلی کی حصول ممکن ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے گرانٹ کی منظوری پر ایشیائی ترقیاتی بینک کا شکریہ ادا کیا ہے اور بورڈ میں شامل تمام اراکین کے فیصلے کو سراہا ہے۔ پاکستان نے اس منصوبے کیلئے بورڈ کو تجویز دے رکھی تھی۔ وزیر خزانہ نے اس منظوری کو بڑا بریک تھرو قرار دیا ہے جس سے تیل پر چلنے والے بجلی کے پلانٹس کو کوئلے پر منتقل کرنے میں آسانی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف ملک سے توانائی کے بحران کے خاتمے کیلئے سنجیدہ ہیں اور حکومت ٹھوس بنیادوں پر کام کررہی ہے۔ حکومت گڈانی میں6600 میگا واٹ کا پاور پلانٹ لگائے گی جو کوئلے پر چلے گا۔
جامشورو بجلی منصوبہ