سپریم کورٹ کی عمارت پر حملہ، لاہور ہائیکورٹ نے سی سی ٹی وی فوٹیج مانگ لی
سپریم کورٹ کی عمارت پر حملہ، لاہور ہائیکورٹ نے سی سی ٹی وی فوٹیج مانگ لی
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے 28نومبر کو سپریم کورٹ اسلام آباد کی عمارت پر حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی فراہمی کے لئے عدالت عظمیٰ کو خط لکھ دیا۔ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے سپریم کورٹ کے رجسٹرار کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج ان عناصر کی نشاندہی کے لئے درکار ہے جنہوں نے اس افسوسناک واقعے کو تشدد کا رنگ دیا۔ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد انہوں نے گوجرانوالہ، فیصل آباد، ڈی جی خان، سرگودھا اور ساہیوال بار کے رہنماﺅں سے بات چیت کی۔ انہوں نے مظاہرہ کرنیوالے وکلا سے اظہار تعلقی کرتے ہوئے بتایا کہ اس واقعے کے ذمہ دار ابھی تک پہچانے نہیں گئے اور نہ ہی وکلا کے طور پر پیش ہوئے۔ حملہ کرنے والے ایسے عناصر ہو سکتے ہیں جو وکلا کے بھیس میں وہاں آئے اور ناخوشگوار واقعہ کر دیا۔
فوٹیج