• news
  • image

انسانی حقوق کا عالمی دن : مقبوضہ کشمیر میں آج احتجاجی مظاہرے‘ خاموش دھرنے اور سیمینار ہونگے

انسانی حقوق کا عالمی دن : مقبوضہ کشمیر میں آج احتجاجی مظاہرے‘ خاموش دھرنے اور سیمینار ہونگے

سری نگر (کے پی آئی+ آن لائن) انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر منگل کو مقبوضہ کشمےر بھر مےں خصوصی تقرےبات منعقد کی جائےں گی ۔بے نام قبروں،حراستی ہلاکتوں اورگمشدگیوں کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنے کےلئے منگل کو کشمیر کے آر پار اور سمندر پار مختلف خاموش دھرنوں،سےمیناروں اور مباحثوں کا اہتمام کیا گیا ۔10دسمبر کو حریت(ع)پ±ر امن احتجاج کرے گی ،حریت(گ) اور بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سمینار منعقدہو گا۔ شبیر احمد شاہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو یادداشت روانہ کریں گے، جبکہ ممبر اسمبلی انجینئر رشید لالچوک میں دھرنا دیں گے۔ادھر حقوق انسانی کارکنان اور سول سوسائٹی کی طرف سے 9اور10دسمبرکو پ±ر امن احتجاج کا پروگرام بنایاگیا۔ عالمی سطح پر ہر سال 10دسمبر کو منائے جانے والے عالمی یوم انسانی حقوق کے موقع پر حسب رواےت اس مرتبہ بھی کشمیر وادی میں مزاحمتی جماعتوں اور حقوق البشر تنظیموں نے اپنے اپنے طور پر پ±ر امن احتجاجی مظاہروں ،خاموش دھرنوں اور سےمیناروں کا اہتمام کر رکھا ہے،جس کے دوران جموں و کشمیر میں گزشتہ 23برسوں کے دوران رونما ہوئی سنگین نوعیت کی انسانی حقوق کی پامالیوں، حراستی ہلاکتوں و گمشدگیوں ،فرضی جھڑپوں ،بے نام قبروں ،حالتِ اسیران اور افسپا اور پی ایس اے جیسے سخت قوانین کے خلاف آواز بلند کی جائے گی۔گزشتہ روز مقامی حقوق انسانی تنظیم انٹر نیشنل فورم فار جسٹس کی طرف سے حقوق انسانی پامالیوں کے خلاف پریس کالونی سرینگر میں پ±ر امن احتجاج کیا اور عالمی برادری کو پیغام دیا جائے گا کہ وہ کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔شمالی قصبہ بارہمولہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور پامالیوں کے خلاف خاموش احتجاجی دھرنے کا اہتمام بھی کیا گیا۔ آج انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں حریت کانفرنس لال چوک میں قائم ہوٹل لالہ رخ میں حقوق انسانی پامالیوں سے متعلق ایک ڈاکومنٹری کی نمائش کرے گی ۔ ایک احتجاجی دھرنے کا اہتمام بھی کیا جائے گا جس میں حریت کانفرنس کے کئی سینئر لیڈر اور کارکن شرکت کریں گے۔
انسانی حقوق کا عالمی دن

epaper

ای پیپر-دی نیشن