• news
  • image

آئی ایم ایف کی شرط....پاکستان نے گیس کی قیمتوں میں اضافے پر غور شروع کر دیا

آئی ایم ایف کی شرط....پاکستان نے گیس کی قیمتوں میں اضافے پر غور شروع کر دیا

اسلام آباد (ایجنسیاں) حکومت پاکستان نے آئی ایم ایف کی شرط پر گیس کی قیمتوں میں اضافہ کی تجویز پر غور شروع کردیا۔ 2014ءمیں پی آئی اے کی نجکاری بھی کرنا پڑے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق آئی ایم ایف نے گذشتہ ماہ پاکستان کی اقتصادی کاکردگی کے پہلے جائزہ میں پاکستان کے ساتھ طے پانے والے سٹرکچرل بنچ مارک کی تفصیلات جاری کردی ہیں جس کے تحت پاکستان کو رواں ماہ کے آخر تک گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرنا ہوگا اور ٹیرف ریشنلائزیشن کے تحت گیس کی قیمتوں سے جی ڈی پی کے 0.4 فیصد کے برابر اضافی ریونیو حاصل کرنا ہوگا، حکومت پاکستان کو ہر صورت یہ اقدامات اٹھانا ہی ہوں گے علاوہ ازیں پاکستان کو رواں ماہ کے آخر تک انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں اضافی ریونیو کے لئے اقدامات کا اعلان کرنا ہوگا۔ بنچ مارک میں مزید بتایا گیا کہ مارچ 2014ءکے آخر تک سٹیٹ بینک کو خودمختاری دینے کے لئے قوانین میں ترامیم کرنا ہوگی اور ستمبر 2014ءکے آخر تک ڈیپازٹ پروٹیکشن فنڈ ایکٹ کا مسودہ بھی تیار کرنا ہوگا اس کے علاوہ پاکستان کو دسمبر 2014ءکے آخر تک سیکورٹیز بل کا مسودہ بھی متعارف کرانا ہوگا پاکستان کو رواں ماہ کے آخر تک سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کو آپریشنل بنانا ہوگا جس کےلئے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کو نیشنل ٹرانسمشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی سے الگ کرنا ہوگا اور سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کا سٹاف بھی الگ سے ہوگا جبکہ سی پی پی اے ر±ولز و گائیڈ لائن بھی جاری کرنا ہوگی جس کے بعد سی سی پی اے کو پیمنٹ اینڈ سیٹلمنٹ سسٹم متعارف کروانا ہوگا۔ وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کے ساتھ قرض کے معاہدے کی تفصیلات جاری کر دی ہیں‘ عالمی مالیاتی ادارہ حکومت کی معاشی اصلاحات سے مطمئن ہے۔ پاکستان کو مزید 55 کروڑ ڈالر قرض دسمبر کے اختتام تک ملنے کی امید ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کیلئے مالیاتی ادارے نے 6 ارب 64 کروڑ قرض کی منظوری دی ہے جو تین سالوں میں معاشی کارکردگی کے سہ ماہی جائزے کے بعد قسطوں میں ادا کئے جائیں گے۔ نجکاری کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکومت پی آئی اے کے 26 فیصد شیئرز جون 2014ءتک نجی شعبے کو فروخت کر دے گی۔
آئی ایم ایف

epaper

ای پیپر-دی نیشن