سرکاری افسروں نے عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنا وطیرہ بنا لیا: لاہور ہائیکورٹ
سرکاری افسروں نے عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنا وطیرہ بنا لیا: لاہور ہائیکورٹ
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری افسروں نے عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنا وطیرہ بنا لیا ہے اگر سرکاری افسروں نے اپنا رویہ نہ بدلا تو عدالت اس امر کو ہرگز برداشت نہیں کرے گی، فاضل عدالت نے یہ ریمارکس عدالتی حکم کی تعمیل نہ کرنے پر ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے خلاف توہین عدالت کے ایک کیس کی سماعت کرتے ہوئے دیئے۔ لاہور ہائی کورٹ کے روبرو عزیز بیگم کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی جس میں کہا گیا کہ عدالتی حکم کے باوجود ایل ڈی اے نے ان کے پلاٹ کی الاٹمنٹ کا معاملہ حل نہیں کیا جس پر فاضل عدالت نے ڈی جی ایل ڈی اے کو ہدایت کی کہ وہ معاملہ کو حل کر کے 19دسمبر کو اس حوالے سے عدالت کو آگاہ کریں اور رپورٹ عدالت میں پیش کریں۔
لاہور ہائیکورٹ