• news
  • image

دبئی میں پاکستانی نوجوان کو 2 بیٹیوں سمیت گلا گھونٹ کر قتل کرنے کا انکشاف

دبئی میں پاکستانی نوجوان کو 2 بیٹیوں سمیت گلا گھونٹ کر قتل کرنے کا انکشاف

اسلام آباد + دبئی (نوائے وقت نیوز + آن لائن) دبئی میں مقیم پاکستانی خاندان کی خود کشی کے حوالے سے نیا انکشاف ہوا ہے کہ باپ اور دو بیٹیوں کا گلا گھونٹ کرقتل کیا گیا، گرفتاریاں بھی عمل میں آسکتی ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق دبئی پولیس کے مطابق 2 دسمبر کی رات دبئی میں پاکستانی خاندان کے افراد گھر میں مردہ پائے گئے تھے اور کہا جارہا تھا کہ انہوں نے خود کشی کی ہے لیکن اب کہا جارہا ہے کہ ان تینوں افراد کو قتل کیا گیا ہے اور ان کا گلا گھونٹ کر انہیں مارا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خرم اقبال اور ان کی دو بیٹیوں کے گلے پر فنگر پرنٹس موجود ہیں اور شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس واقعہ میں کوئی خاتون ملوث ہے پولیس کو گھر سے 33 مختلف فنگر پرنٹس ملے ہیں اور متعدد افراد کی گرفتاریوں کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
قتل کرنے کا انکشاف

epaper

ای پیپر-دی نیشن