• news

این اے 118، انگوٹھوں کے نشانات کے ذریعے تصدیق کا معاملہ، لارجر بنچ سے متعلق فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی گئی

این اے 118، انگوٹھوں کے نشانات کے ذریعے تصدیق کا معاملہ، لارجر بنچ سے متعلق فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی گئی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے این اے 118 میں ووٹوں کی دوبارہ انگوٹھوں کے نشانات کے ذریعے تصدیق کے معاملہ پر لارجر بنچ سے متعلق وفاقی حکومت کی استدعا منظور کر لی اور لارجر بنچ کیلئے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عدالت کے روبرو حلقہ این اے 118 میں رکن قومی اسمبلی ملک ریاض کی جانب سے بتایا گیا الیکشن ٹربیونل ووٹوں کی دوبارہ تصدیق انگوٹھوں کے نشانات کے ذریعے تصدیق کا حکم نہیں دے سکتا۔ وہ پولنگ سٹیشن جہاں پر سوالات اٹھائے گئے ہوں وہاں پرووٹوں کی گنتی دوبارہ ہو سکتی لیکن سارے حلقہ میں ایسا ممکن نہیں۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ معاملہ اہم نوعیت کا ہے کیس کی سماعت کے لئے لارجر بنچ بنایا جائے۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے لارجر بنچ کے لئے فائل چیف جسٹس کو بھجوادی۔
فائل بھجوا دی گئی

ای پیپر-دی نیشن