فضل الرحمن کو چیئرمین کشمیر کمیٹی بنانے کا فیصلہ، خورشید شاہ کو کل چیئرمین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی منتخب کیا جائیگا
فضل الرحمن کو چیئرمین کشمیر کمیٹی بنانے کا فیصلہ، خورشید شاہ کو کل چیئرمین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی منتخب کیا جائیگا
اسلام آباد (آئی این پی + نوائے وقت رپورٹ) قومی اسمبلی کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا اجلاس (کل) بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہونے کا امکان ہے جس میں قائد حزب اختلاف کو میثاق جمہوریت کے تحت پی اے سی کا چیئرمین منتخب کیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی اسلام آباد میں موجودگی یقینی ہونے کی صورت میں پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا اجلاس بدھ کو ہو گا تاہم قائد حزب اختلاف اگر بدھ کو اسلام آباد میں نہ ہوئے تو یہ اجلاس جمعرات کو ہوگا جس میں خورشید شاہ کو بطور چیئرمین کمیٹی منتخب کیا جائیگا۔ علاوہ ازیں حکمران نے مولانا فضل الرحمن کو قومی اسمبلی کی کشمیر کمیٹی کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ پہلے مرحلے میں مولانا فضل الرحمن کو کشمیر کمیٹی کا رکن نامزد کر دیا گیا ہے۔ چیئرمین کے انتخاب کیلئے جلد ہی کشمیر کمیٹی کا اجلاس بلائے جانے کا امکان ہے۔ حکمران اتحاد کے قابل اتحاد کے قابل اعتماد ذرائع کے مطابق حکمران اتحاد نے اپوزیشن کے ساتھ مشاورت سے مولانا فضل الرحمن کو قومی اسمبلی کی کشمیر کمیٹی کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیر کو قومی اسمبلی نے مولانا فضل الرحمن کی بطور رکن کشمیر کمیٹی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ذرائع کے مطابق فضل الرحمن کو آج کشمیر کمیٹی کا چیئرمین منتخب کیا جائیگا۔
خورشید شاہ/چیئرمین