• news
  • image

شکیل آفریدی کی سزا کیخلاف نظرثانی کیس کا فیصلہ محفوظ، 18 دسمبر کو سنایا جائیگا

شکیل آفریدی کی سزا کیخلاف نظرثانی کیس کا فیصلہ محفوظ، 18 دسمبر کو سنایا جائیگا

پشاور (نوائے وقت نیوز) فاٹا ٹربیونل نے ڈاکٹر شکیل آفریدی نظرثانی کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔ 18 دسمبر کو سنایا جائے گا، سماعت کے دوران تین رکنی فاٹا ٹریبونل کے روبرو دونوں جانب سے وکلاءنے دلائل دیئے۔ شکیل آفریدی کو کالعدم تنظیم لشکر اسلام سے روابط اور امریکہ کو معلومات فراہم کرنے کے جرم میں 33 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ڈاکٹر شکیل آفریدی نے اپنی 33 سال کی سزا کو چیلنج کر رکھا تھا۔ واضح رہے کہ ٹربیونل شاہ ولی اللہ، اکبر خان اور پیر خدا بخش پر مشتمل ہے۔
آفریدی سزا/ فیصلہ

epaper

ای پیپر-دی نیشن