بھارت امریکہ کی شہہ پر خطہ کا امن برباد کر رہا ہے: حافظ سعید
بھارت امریکہ کی شہہ پر خطہ کا امن برباد کر رہا ہے: حافظ سعید
لاہور (نامہ نگار) امیر جماعة الدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستانی قوم کی رگوں میں خون کی طرح دوڑتا ہے‘ ہم مظلوم کشمیریوں کو کسی صورت اکیلا نہیں چھوڑ سکتے۔ بھارت 8 لاکھ فوج کے ذریعہ نہتے کشمیریوں پر بدترین مظالم ڈھا رہا ہے، جبکہ امرےکہ افغانستان مےں اپنی شکست کا بدلہ پاکستان سے لے رہا ہے۔ واہنڈو شہدائے اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت نے ممبئی حملوں کی آڑ میں پاکستان اور یہاں کی جماعتوں کے خلاف بہت پروپیگنڈا کیا اور پوری دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے انہوں نے کہاکہ بھارت امریکہ کی شہ پر خطہ کا امن برباد کر رہا ہے، اور آٹھ لاکھ فوج کے ذریعہ اس نے مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی دہشت گردی کا بازار گرم کر رکھا ہے، پاکستانی دریاﺅں پر غیر قانونی ڈیم بنائے جا رہے ہیں۔ بلوچستان، سندھ، خیبر پی کے اور دیگر علاقوں میں تخریب کاری و دہشت گردی کو فروغ دیا جا رہا ہے تو دوسری طرف پاکستان کو دباﺅ میں لانے کیلئے سرحدوں پر جارحیت اور جنگ کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کو پروان چڑھانے اور علاقائی سطح پر جھگڑے کھڑے کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم اور جرنیلوں کی دھمکیاں محض گیدڑ بھبھکیاں ہیں بھارت جنوبی ایشیا کا امن برباد کرنے سے باز رہے۔ اس موقع پر جماعة الدعوة سیاسی امور کے سربراہ حافظ عبدالرحمن مکی، جماعة الدعوة گوجرانوالہ کے امیر مولانا رمضان منظور و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
حافظ سعید