• news

اہلسنت و الجماعت کا مولانا شمس الرحمن کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر جمعہ کو ملک گیر دھرنوں کا اعلان

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اہلسنت و الجماعت نے جمعہ کو ملک گیر دھرنوں کا اعلان کردیا۔ ترجمان کے مطابق مولانا شمس الرحمن معاویہ کے قاتلوں کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق خیبر پی کے کے صدر علامہ عطا محمد دیشانی کا کہنا ہے کہ اہلسنت و الجماعت کے قائدین اور کارکنوں کے قاتل گرفتار نہ ہوئے تو 13 دسمبر کو صوبے کی اہم شاہراہوں پر دھرنا دیں گے۔ علاوہ ازیں قائم مقام صدر اہلسنت و الجماعت سید پرپل شاہ نے کہا ہے کہ مولانا شمس الرحمن کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف جمعہ کو ملک بھر میں دھرنے دیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن