• news

آئی سی ایم اے پی کی کارپوریٹ کانفرنس سے سرمایہ کاری کے مواقع بڑھیں گے: ضیاء المصطفیٰ

اسلام آباد (پ ر) آئی سی ایم اے پی پاکستان لاہور میں 14، 15 دسمبر 2013ء کو تجارت اور بزنس کے فروغ کیلئے کارپوریٹ پاکستان کے نام سے ایک میگا ایونٹ کا انعقاد کررہا ہے۔ انسٹیٹیوٹ کے پریذیڈنٹ اور چیف ایگزیکٹو ضیاء المصطفیٰ نے بتایا کہ یہ ایونٹ نہ صرف پاکستان کے کارپوریٹ چہرے کو دنیا پر عیاں کریگا بلکہ قومی مقاصد کے حصول میں بھی مدد دے گیا جس میں تجارت کا فروغ، پاکستانی مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کو دلچسپی اور اعتماد اور پاکستانی نوجوانوں کو ترقی کی نئی راہیں دکھانا شامل ہے۔

ای پیپر-دی نیشن