• news

محکمہ زراعت پنجاب کا اجلاس‘ دال مونگ اور ماش کے پیداواری منصوبہ کی منظوری

لاہور (نیوز رپورٹر) محکمہ زراعت پنجاب نے پیداواری منصوبہ دالیں (مونگ اور ماش) 2013-14 کی منظوری دے دی ہے۔ اس سلسلے میں ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد میں زرعی ماہرین کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ڈائریکٹر اڈاپٹیو ریسرچ، پنجاب مسعود قادر وقار نے کی۔ اس اجلاس میں ڈائریکٹر ہیڈکوارٹر چوہدری محمد اسحاق، ڈائریکٹر ایرڈ زون ریسرچ انسٹیٹیوٹ بھکر نعیم الدین، چیئرمین اگرانومی زرعی یونیورسٹی فیصل آباد ڈاکٹر احسان اللہ چہل، محمد شفیق باٹنسٹ شعبہ دالیں اور ڈپٹی ڈائریکٹر ریسرچ انفارمیشن شمیم برکت اللہ سمیت زرعی ماہرین نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن