جرمنی نے وسیلہ صحت پروگرام کیلئے 6.6 ملین یورو امداد دینے کی یقین دہانی کرا دی
اسلام آباد (آئی این پی) جرمنی نے وسیلہ صحت کی مد میں 6.6 ملین یورو کی امداد کا وعدہ کرتے ہوئے پاکستان میں غربت کے خاتمے کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی دی۔ اس حوالے سے پاکستان میں تعینات جرمنی کے سفیر ڈاکٹر سیل نن نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے چیئرمین انور بیگ سے ملاقات کی۔