وزیراعظم یوتھ لون سکیم سے معاشی انقلاب آئیگا: راجہ عدیل
لاہور (کامرس رپورٹر) تاجر رہنما وانجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدر راجہ عدیل نے کہا ہے کہ وزیراعظم یوتھ لون سکیم سے معاشی انقلاب آئے گا۔ نوجوان نسل کی کاروبار میں شمولیت سے معاشی سرگرمیاں بڑھیں گے ،یوتھ لون سکیم سے ملک سے پڑھے لکھے نوجوانوں کو اپنا مستقبل سنوارنے کا موقع میسر آئے گا جس سے بے روزگاری کا خاتمہ ہوجائے گا۔ نوجوان نسل ملک کیلئے کچھ کرنے کا جذبہ اور ہمت رکھتی ہے لیکن ان کے عزم کے سامنے سرمایہ نہ ہونا رکاوٹ کا باعث تھا اب وزیراعظم لون سکیم سے بہت کم مارک اپ پر 20 لاکھ روپے تک کے سرمایے کی فراہمی سے نوجوانوں کے کاروبار کے خواب شرمندہ تعبیر ہونگے اور وہ پورے عزم اورجذبے سے کاروبار شروع کرکے ملک کی خدمت کا فریضہ سرانجام دیں گے۔