منڈیلا کی یاد میں تقریب، اوباما نے سرد جنگ کے طویل عرصہ بعد کیوبا کے صدرراول کاسترو سے ہاتھ ملایا
سوویٹو (اے ایف پی) امریکی صدر بارک اوباما نے نیلسن منڈیلا کی یاد میں ہونیوالی تقریب کے دوران سرد جنگ کے طویل عرصہ بعد کیوبا کے رہنما راول کاسترو سے ہاتھ ملایا۔ بارک اوباما نے تقریر سے قبل سٹیج پرجاتے وقت کیوبا کے رہنما سے ہاتھ ملایا۔ امریکہ کے ایک عہدیدار کے مطابق یہ نئی پیشرفت دونوں ملکوں کے درمیان دشمنی کے خاتمہ کی نشانی ہے۔دریں اثنا وائٹ ہائوس نے اس حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقہ میں اوباما اور رائول کاسترو کا ہاتھ ملانا پہلے سے طے شدہ نہیں تھا۔