پنجگور: ایرانی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، نصیر آباد میں بم دھماکہ
پنجگور، نصیر آباد (نوائے وقت رپورٹ) پروگرام میں ایرانی سکیورٹی فورسز نے بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ فائرنگ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ دریں اثنا نصیر آباد میں گیس پائپ لائن کے قریب ریموٹ کنٹرول بم پھٹنے سے ایس ایچ او سٹی سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔