ناقص انتظامات اور غیر معیاری کھانا فروخت کرنے پر 4 ہوٹل سیل
لاہور (نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے فوڈ اتھارٹی کے افسران کے ہمراہ جوہر ٹاؤن لاہورکے مختلف ہوٹلوں پر اچانک چھاپہ مارا اور ناقص صفائی، باسی اور بدبودار کھانا، جعلی کولڈ ڈرنک، بچا ہوا کھانا دوبارہ فروخت کرنے پر چار ہوٹلوں زی گرل،کاک اینڈ بل، سالڈش اور سردار مچھلی کو سیل کر دیا گیا۔ اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی اسد اسلام مانی اور میڈیا کی ٹیم بھی موجود تھی۔