امریکی سویابین ایسوسی ایشن اوروش کے زیر اہتمام فش فارمرز ڈے منایا گیا
لاہور (پ ر) امریکی سویابین ایسوسی ایشن اوروش (WISHH) کے پروگرام فیڈینگ پاکستان کے تحت ہمالیہ فش فارم پر فارمرز فیلڈ ڈے منایا گیا۔ فیڈنگ جس میں ماہی گیروں اور کسانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر فیڈنگ پاکستان کے کنٹری مینجر آر ایس این جنجوعہ نے بتایا کہ فیڈنگ پاکستان پروگرام کے تحت مچھلیوں کیلئے فلوٹنگ فیڈ کا پلانٹ بھی لگایا گیا ہے اور اب کسانوں کو پاکستان میں ہی سویابین سے تیار شدہ اعلیٰ معیار کی فلوٹنگ فیڈ دستیاب ہوگی۔