یونین کونسل 111 چیئرمین کے امیدوار مردان علی زیدی کی حمایت کا اعلان
لاہور (نیوز رپورٹر) صوبائی دارالحکومت کی پی پی 147 کی یونین کونسل 111 شادمان میں ترقیاتی کام کروانے پر اہل علاقہ نے مسلم لیگ ن کے رہنما و سماجی کارکن کردان علی زیدی کو بلدیاتی انتخابات میں بطور چیئرمین کامیابی کیلئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ کچی آبادی میں اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ شادمان کی کچی آباد میں ان کے والد کی بنائی ہوئی فری ڈسپنسری 35 برسوں سے کام کررہی ہے۔ اس کے ساتھ علاقے میں غریب خاندانوں کا مالی تعاون کیا جاتا ہے جبکہ مردان علی زیدی نے الریاض کالونی کالونی، محمدیہ کالونی پنج محل میں سٹریٹس لائٹس نصب کرائیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور سینئر رہنما حمزہ شہباز کے درست اور مثبت اقدامات کے باعث پنجاب کے ہر شعبے میں ترقی ہورہی ہے۔