افغان صورتحال سے سلامتی کو خطرہ ہوا تو تاجکستان کا فوجی اڈہ حرکت میں لا سکتے ہیں: روس
دوشنبے (اے پی پی) روس نے کہا ہے کہ اگر افغانستان میں پیدا شدہ حالات کی وجہ سے تاجکستان سمیت مشترکہ تحفظ کے معاہدے کی تنظیم کے ممبر ممالک کی سلامتی خطرے میں پڑی تو تاجکستان میں واقع روسی فوجی اڈے کو حرکت میں لایا جا سکتا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دوشنبہ میں روس کے سفیر ایگور لیاکین فرولوو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس طرح کا امکان روس تاجکستان سمجھوتے میںظاہر کیا گیا ہے۔