• news

65 سالہ عبدالقادر ملا صحافی تھے، زمانہ طالب علمی میں ہی جماعت اسلامی سے وابستہ ہوئے

ڈھاکہ (نوائے وقت رپورٹ) عبدالقادر ملا 14 اگست 1948ء کو امیرآباد ضلع فریدپور میں پیدا ہوئے۔ ڈھاکہ یونیورسٹی سے تعلیم یافتہ عبدالقادر ملا پیشے کے اعتبار سے صحافی تھے۔ وہ دی ڈیلی سنگرام کے ایگزیکٹو ایڈیٹر رہے۔ ان پر 344 شہریوں کے قتل کا الزام تھا۔ وہ پارلیمانی الیکشن میں دو مرتبہ کھڑے ہوئے لیکن ناکام رہے۔ وہ زمانہ طالب علمی میں ہی جماعت اسلامی سے وابستہ ہو گئے۔ 1971ء میں بنگلہ دیش کے قیام کے بعد نئی حکومت نے جماعت اسلامی پر پابندی عائد کر دی تاہم 1975ء میں صدر مجیب الرحمن کے قتل کے بعد نئی فوجی حکومت نے جماعت اسلامی پر سے پابندی ہٹا لی۔ عبدالقادر ملا پارٹی کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل تھے۔ ان پر 18 دسمبر 2011ء کو قتل، ریپ اور دیگر سنگین جرائم کے تحت الزامات لگائے گئے۔ ٹربیونل نے انہیں عمرقید کی سزا سنائی جس کے خلاف مظاہرے کئے گئے تاہم 17 ستمبر 2013ء کو سپریم کورٹ نے ان کی عمرقید کو سزائے میں تبدیل کر دیا اور 12 دسمبر 2013ء کو عبدالقادر ملا کو پھانسی دیدی گئی۔ 

ای پیپر-دی نیشن