شہباز شریف نے نئی دہلی میں مصروف دن گزارا، میٹروٹرین کا سفر، جامع مسجد بھی گئے
شہباز شریف نے نئی دہلی میں مصروف دن گزارا، میٹروٹرین کا سفر، جامع مسجد بھی گئے
لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے اپنے سہ روزہ دورہ بھارت کے دوران آج انتہائی مصروف دن گزارا۔ ایئرپورٹ سے سیدھے دہلی پرائم منسٹر ہاﺅس گئے اور بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد ویسٹ مینجمنٹ پلانٹ دیکھنے گئے اور معلومات حاصل کیں کہ کوڑا کرکٹ سے کس طرح بجلی پیدا کی جاتی ہے اور اس پر کتنی لاگت آتی ہے؟ وزیراعلی انتہائی بدبودار ماحول میں دوگھنٹے تک پلانٹ میں موجود رہے اور تفصیلات حاصل کرتے رہے۔ انہوں نے میٹرو ٹرین کا بھی سفر کیا ۔ وہ جامع مسجد دہلی بھی گئے جہاں ہزاروں کی تعداد میں لوگ اکٹھے ہو گئے۔ بعض افراد نے تو وزیراعلی شہبازشریف کے ہاتھ بھی چومے۔ وزیراعلی نے شاہی امام سے ملاقات بھی کی۔ انہوں نے میڈیا کے مختلف چینلز کو مختلف اوقات میں انٹرویو بھی دیئے اورمختلف وفود سے ملاقاتیں بھی کیں۔
مصروف دن گزارا