• news

شہباز شریف کا دورہ پاکستان، بھارت تعلقات کے فروغ میں نیا باب ہے: بھارتی وزیر بکرم سنگھ

شہباز شریف کا دورہ پاکستان، بھارت تعلقات کے فروغ میں نیا باب ہے: بھارتی وزیر بکرم سنگھ

لاہور (خصوصی رپورٹر) بھارتی پنجاب کے وزیر برائے ریونیو و پبلک ریلیشنز بکرم سنگھ مجیٹھیہ نے وزیراعلی شہباز شریف کے دورہ بھارت کو پاک بھارت تعلقات کے فروغ میں ایک نیا باب قرار دیا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بکرم سنگھ مجیٹھیہ نے کہا کہ شہباز شریف کے دورے سے پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں استحکام اور اعتماد سازی کے اقدامات کو فروغ ملے گا۔ شہباز شریف کے دورے سے نہ صرف پاکستانی اور بھارتی پنجاب قریب آئیں گے بلکہ اس سے دونوں ممالک کے تعلقات پر دور رس اثرات مرتب ہونے کی توقع بھی ہے۔
بھارتی وزیر

ای پیپر-دی نیشن