• news

چوہنگ: حساس ادارے کے ریٹائرڈ افسر کا بیٹا اغوا کے بعد قتل، ماں صدمے سے بے ہوش

چوہنگ: حساس ادارے کے ریٹائرڈ افسر کا بیٹا اغوا کے بعد قتل، ماں صدمے سے بے ہوش

لاہور (نامہ نگار) چوہنگ کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے حساس ادارے کے ریٹائرڈ افسر کے جواں سال اکلوتے بیٹے کو اغوا کے بعد زہریلی شے کھلا کر قتل کردیا اور نعش نہر کنارے پھینک کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے لئے جمع کرا کر تفتیش شروع کر دی۔ والٹن روڈ کے رہائشی میجر (ر) مسعود کا بیٹا اسامہ بی اے کا طالبعلم تھا۔ بدھ کے روز گھر سے ٹیوشن پڑھنے گیا جس کے بعد اس نے گھر والوں کو موبائل سے ایس ایم ایس کیا کہ وہ دوستوں کے ساتھ ہے اور رات کو لیٹ گھر واپس آئے گا مگر وہ رات کو واپس نہیں آیا۔ گزشتہ روز چوہنگ کے علاقہ جوبلی ٹاﺅن میں نہر کنارے سے نعش ملی، جسے اسامہ کے گھر والوں نے شناخت کر لیا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ اسے نامعلوم افراد نے اغوا کے بعد زہر دے کر قتل کیا ہے۔ بیٹے کی ہلاکت کی اطلاع پر ماں صدمے سے بے ہوش ہو گئی۔
بیٹا قتل

ای پیپر-دی نیشن