92 لاکھ سے زائد کے ڈاکے، مزاحمت پر فائرنگ، میاں بیوی زخمی
92 لاکھ سے زائد کے ڈاکے، مزاحمت پر فائرنگ، میاں بیوی زخمی
لاہور (نامہ نگار) لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈاکوﺅںاور چوروںنے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلےں اور دےگر سامان لوٹ لیا جبکہ ڈاکوو¿ں نے مزاحمت پر مےاں بےوی کو فائرنگ کر کے زخمی کر دےا ۔ قربان لائن کا رہائشی محمد نعیم اپنی بیوی امت الطیف، بیٹے احمد، بیٹی عطیہ اور ذوبیہ کے ہمراہ ریس کورس میں پھولوں کی نمائش دیکھ کر گھر واپس جانے کیلئے کار میں سوار ہو رہا تھا اس دوران موٹرسائیکل سواردو ڈاکوو¿ں نے گن پوائنٹ پر لوٹنے کی کوشش کی نعےم نے مزاحمت کی تو ڈاکوو¿ں نے فائرنگ کر دی ۔ نعیم اور اس کی بیوی امت الطیف شدید زخمی ہو گئے جبکہ بچے معجزانہ طورپر فائرنگ سے محفوظ رہے۔ دونوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیاگےا ہے۔ ڈاکوﺅں نے وحدت کالونی میں کار سوار نسرین اور اس کی فیملی سے 23لاکھ روپے، مغلپورہ میں شہباز اور اس کی فیملی سے20لاکھ روپے ، ستوکتلہ میں بلال نذیر کے گھر گھس کر 8لاکھ 30ہزار، نواب ٹاﺅن میں حسن اور اس کی فیملی سے4لاکھ روپے کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دےگر سامان لوٹ لیا ۔ ڈاکوﺅں نے نشتر کالونی میں عبد الحق سے ساڑھے 9لاکھ روپے کی نقدی و ٹریکٹر ، قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں فرحان سے 7لاکھ 80 ہزار روپے کی ملکی و غےر نقدی و موبائل فون ،گلشن راوی میں میاں اسلم سے 5لاکھ 70ہزار اور موبائل فون ، سبزہ زار میں ناصر علی سے 3لاکھ 55 ہزار اور موبائل فون ،غالب مارکیٹ میں سلیم سے 3لاکھ ، ٹاﺅن شپ میں سعید سے 1لاکھ 90ہزار ، جنوبی چھاﺅنی میں تنویر سے 1لاکھ 50ہزار اور موبائل فون ، ہےئر میںغلام سے 35ہزار موٹر سائیکل اور موبائل فون ،لٹن روڈ میں عزیزسے 65ہزار ، لیپ ٹاپ اور ،مغلپورہ میں جاوید سے 72ہزار ،گجر پورہ میں محبوب سے 70ہزار ، شاہدرہ میں کاشف سے 38ہزار ،نواں کوٹ میں مہوش سے 20 ہزار ،سٹی رائیونڈ میں عمران سے 25 ہزار ، ٹاﺅن شپ میں وقاص سے 50 ہزار اور موبائل فون، جوہر ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں نے صائمہ سے 15ہزار روپے کی نقدی و موبائل، جوہر ٹاﺅن میں سلطان سے 60 ہزار ، نشتر کالونی میں شہریار سے 48ہزار ،کوٹ لکھپت میں اعجاز سے 25ہزار ، نشتر کالونی میں یاسین سے 25 ہزار روپے اور موبائل فون، جوہر ٹاﺅن میں عزیر سے 22ہزار، گارڈن ٹاﺅن میں صلاح الدین سے 19ہزار اور موبائل فون لوٹ لےا ۔چوروں نے شاد مان سے ریاض، فیکٹری ایریا سے فاروق، مغلپورہ سے عامر سہیل ،گارڈن ٹاﺅن سے اسد، ٹاﺅن شپ سے مقصود کی کارےں جبکہ داتا دربار سے فرحان ،لوئر مال سے شہزاد، شاد باغ سے شریف، اقبال ٹاﺅن سے عمران ، سمن آباد سے خالد ،مسلم ٹاﺅن سے عبدالغفار، شیر اکوٹ سے اکبر،گلشن راوی سے عمران ،،سٹی رائیونڈ سے مشتاق، اچھرہ سے ساجد،گلبرگ سے حمزہ ، جنوبی چھاﺅنی سے فیصل، ہربنس پورہ سے امین ، باٹا پور سے نذر عباس، ریس کورس سے وحید،شالیمار سے اصغر ،لوہاری گیٹ سے سلامت کی موٹر سائیکلیں چوری کر لےں ۔