• news

چیف جسٹس نے سپریم کورٹ میں مقدمات کی سماعت کیلئے چھ بنچ قائم کر دئیے

چیف جسٹس نے سپریم کورٹ میں مقدمات کی سماعت کیلئے چھ بنچ قائم کر دئیے

اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ میں مقدمات کی سماعت کے لئے چھ بنچ قائم کر دیئے گئے، بینچ نمبر ایک کی سربراہی نئے چیف جسٹس پاکستان تصدق حسین جیلانی کریں گے۔مقدمات کی سماعت کے لئے تشکیل کردہ بنچ نمبر ایک میں چیف جسٹس پاکستان تصدق حسین جیلانی، جسٹس اعجاز احمد چودھری اور جسٹس شیخ عظمت سعید شامل ہیں۔بنچ نمبر دو میں جسٹس ناصر الملک، جسٹس گلزاراحمد اور جسٹس اقبال حمید الرحمان شامل ہیں۔ بنچ نمبر تین میں جسٹس جواد ایس خواجہ، جسٹس امیر ہانی مسلم پر مشتمل ہو گا جبکہ جسٹس انور ظہیر جمالی، جسٹس آصف سعید کھوسہ اور جسٹس مشیر عالم بنچ نمبر4 کا حصہ ہونگے۔
بنچ

ای پیپر-دی نیشن