• news

الیکشن کمشن کا بلدیاتی انتخابات میں مقناطیسی سیاہی استعمال کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمشن کا بلدیاتی انتخابات میں مقناطیسی سیاہی استعمال کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد+لاہور (نوائے وقت رپورٹ +خصوصی رپورٹر) الیکشن کمشن نے بلدیاتی انتخابات میں معیاری سیاہی استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت پنجاب نے الیکشن کمشن سے مقناطیسی سیاہی استعمال کرنے کی درخواست کی ہے۔ پنجاب حکومت نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ مقناطیسی سیاہی کے استعمال سے شفافیت یقینی بنائی جائے۔ بلدیاتی انتخابات میں مقناطیسی سیاہی استعمال کی جائے۔چیف سیکرٹری نوید اکرم چیمہ نے سیکرٹری الیکشن کمشن کو ایک مراسلہ ارسال کیا جس میں درخواست کی گئی کہ 30 جنوری کے بلدیاتی انتخابات کو شفاف بنانے اور دھاندلی کی شکایت سے بچنے کیلئے مقناطیسی سیاہی استعمال کرنے کی ہدایات جاری کی جائیں۔

مقناطیسی سیاہی

ای پیپر-دی نیشن