• news

سپریم کورٹ کے 16 ججزکی سنیارٹی لسٹ جاری

سپریم کورٹ کے 16 ججزکی سنیارٹی لسٹ جاری

اسلام آباد (آئی این پی) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی ریٹائرمنٹ کے بعد دیگر16ججوں کی سنیارٹی لسٹ جاری کر دی گئی ہے۔ لسٹ کے تحت نئے چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کے بعد جسٹس ناصر الملک سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج ہوں گے۔ جسٹس جواد ایس خواجہ، جسٹس انور ظہیر جمالی، جسٹس خلجی عارف حسین اور جسٹس میاں ثاقب نثار پر بالترتیب دوسرے، تیسرے، چوتھے اور پانچویں موسٹ سینئر جج ہوں گے۔ لسٹ کے مطابق جسٹس مشیر عالم کو سپریم کورٹ کے جونیئر ترین جج کا درجہ حاصل ہے۔ افتخار محمد چودھری کی ریٹائرمنٹ کے بعد سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد 16 رہ گئی۔ سپریم کورٹ میں خالی ہونے والی سیٹ پر جلد تقرری کئے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں ججوں کی کل تعداد چیف جسٹس سمیت 17 ہوتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن