درختوں کا بے دریغ صفایا....
درختوں کا بے دریغ صفایا....
خالد یزدانی
درخت سرسبز پاکستان میں بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔ ہر سال محکمہ جنگلات کی طرف سے ملک بھر میں پودے لگانے کی مہم کا آغاز بھی بڑے زور وشور سے ہوا ہے اور اس سلسلے میں عوام کو زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کی ترغیب دی جاتی ہے تاکہ آج لگنے والے ننھے پودے کل کو تناوردرخت بن کر جہاں وطن عزیزکی فضاﺅں کو آکسیجن مہیا کریںگے۔ وہاں درختوں کی لکڑی سے مختلف اشیاءبھی بنائی جاتی ہیں اگرچہ پاکستان میں زیادہ تر لکڑی کا استعمال گھر یا دفتری فرنیچر کی تیاری میں ہوتا ہے لیکن دنیا کے سردممالک میں زیادہ تر گھروں کی تعمیر میں لکڑی کا استعمال کیا جاتا ہے۔ درختوں کی ایسی افادیت کے پیش نظرپاکستان میں بھی ہر سال پودے لگانے کے سلسلے میں مہم چلائی جاتی ہے تاکہ ہر پاکستانی اس میں حصہ لے اور زیادہ سے زیادہ پودے لگائے تاکہ وہ نہیں تو آنے والی نسل اس سے استفادہ کرے۔ ننھے پودوں کی دیکھ بھال کے لئے کتابچے بھی شائع کئے جاتے ہیں تاکہ اچھی نشو و نما سے وہ پودا ایک درخت کی شکل اختیار کرے اگر ایک طرف اس سلسلے میں اقدامات کئے جاتے ہیں اور شہروں میں درختوں کی افادیت پر بڑے بڑے بینر بھی آویزاں کر کے عوام کی توجہ اس جانب مبذو کرائی جاتی ہے تو یہ بھی لمحہ فکریہ ہے کہ پاکستان میں درختوں کی کمی نہیں اور شمالی علاقہ جات کے ساتھ پنجاب میں بھی درختوں کی بھرمار ہے۔ جس میں عام درختوں سے لے کر ایسے درخت ہی ہوتے ہیں جس کی قیمت بھی دوسروں سے زیادہ ہوتی ہے اس لئے جنگلات سے درختوں کی چوری کی وارداتیں بھی ہوتی ہیں اور اس کی خبریں آئے دن میڈیا میں آتی رہتی ہیں کیونکہ کچھ علاق ےایس ےہیں جہاں ایسے درخت کثرت پائے جاتے ہیں جن کی لکڑی سے بیش قیمت اشیاءتیار ہوتی ہیں اسی لئے ایسے درختوں کی غیر قانونی کٹائی کرکے جہاں جن جنگلات کو کم کیا جا رہا ہے۔ وہاں حکومت کے خزانے کو بھی نقصان پہنچتا ہے اور متعلقہ ادارے آگرچہ وقتاً فوقتاً ایسے عناصر کے خاف اقدامات بھی کرتے رہتے ہیں۔
آج بھی وطن عزیز میں زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کی ضرورت ہے تاکہ وہ پاکستان کی خوبصورتی کو بڑھانے کے ساتھ اس فضا میں بسنے والوں کے لئے تازہ ہوا کا بھی بندوبست کرتے ہیں اوردرختوں کی ہریالی سے ہی موسم بھی بہت رہتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جب کچھ عرصہ قبل لاہور میں بہنے والی نہر کے دونوں اطراف سڑکوں کو کشادہ کرنے کے لئے درخت کاٹنے کی کوشش کی گئی تو اس پر شہریوں اور مختلف تنظیموں کے احتجاج کیا تھا اور اب متعلقہ داروں نے ایسی مشنری حاصل کر لی ہے جس سے درختوں کو اب وہاں سے جڑ سمیت اکھاڑ کر دوسری جگہ منتقل کیا جانے لگا ہے جس کے یقیناً مثبت نتائج نکلے ہیں۔ آج سرسبز پاکستان کے لئے ضروری ہے کہ ہم بھی آنے والے مستقبل کوصاف ہودار اور روشن بنانے کے لئے ایک پودا ضرور لگائیں یہی وقت کا تقاضا ہے۔اگر ہم جنت کے خوبصورت درختوں اور پودوں کی بات کریں تو ان کا کیا ہی کہنا ہے ۔دنیا میں موجود اکثر درختوں کے ہم نام درخت جنت میں موجود ہیں لیکن ان کی شکل ان کی جڑیں ۔تنے ،پتے پھول پھل ہر چیز اعتبار سے دنیاوی درختوں سے اعلی و اشرف ممتاز اورمختلف ہے۔جنت میں تاحد نگاہ پھیلے ہوئے ٹھنڈے سائے والے خوبصورت درخت ہیں کہ جس کی خوبصورتی کو دیکھ کر آدمی جھوم اٹھے گا اور اس کی روح ہشاش بشاش ہوجائے گی۔اس لئے درختوںکی اہمیت کو سمجھنے کی کوشش کریں درخت اور ان کی ٹھنڈی چھاﺅں ماحول کو خوبصورت اور خوشگوار بنانے میں اہم کردار کرتے ہیں۔ہمیں اپنے بچوں کو بھی ان کی اہمیت سے آشنا کرنا چاہیے۔اپنے گھروں میں لگے درخت مت کٹوائیں بلکہ جتنا ہو سکے پودے لگائیں۔گئے وقتوں میں دیہی علاقوں میں سرسبز لہلاتے کھیت کھلیان اور درخت روح کو تازگی بخشتے تھے لیکن اب دیہاتوں میں بھی وہ چیز باقی نہیں رہی گئی اور اسی وجہ سے شہری اور دیہی سطح پر ماحول میں تبدیلی آتی جا رہی ہے۔