مشرف کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی روکنے کیلئے درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر
مشرف کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی روکنے کیلئے درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر
لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں سابق صدر پرویزشرف کے خلاف آرٹیکل6 کے ٹرائل کے لئے قائم خصوصی عدالت کو کالعدم قرار دینے اور پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی روکنے کےلئے رٹ درخواست دائر کر دی گئی۔ معین قریشی ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 12 اکتوبر 1999ئ کو پرویز مشرف نے باوردی ہوتے ہوئے حکومت کا تختہ الٹا تھا۔ آئین کے تحت کسی بھی فوجی کا کسی عام عدالت میں کیس نہیں چلایا جا سکتا۔ پرویز مشرف کو کسی بھی مقدمے میں عام عدالت ،ٹربیونل یا اعلی عدلیہ میں پیش نہیں کیا جا سکتا۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ پرویز مشرف کا کورٹ مارشل کرایا جائے اور معاملہ ملٹری کورٹ بھجوانے کے احکامات صادر کرتے ہوئے ٹربیونل کے قیام کو کالعدم قرار دیا جائے۔
درخواست دائر