امریکہ: ریپبلکن پارٹی کے سنیٹر کے معاون کو فحش مواد رکھنے کے الزام میں گرفتار
لندن (بی بی سی ڈاٹ کام) امریکی حکام کا کہنا ہے کہ رپبلکن پارٹی کے سینیئر سنیٹر لیمر الیگزینڈر کے معاون کو بچوں کی فحش تصاویر رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ سینیٹر لیمر الیگزینڈر نے کہا کہ میں حیران اور مایوس ہوا ہوں۔