• news

جڑواں شہروں میں کوئیک رسپانس فورس کی ذمہ داری رینجرز کو دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (اے این این) اسلام آباد اور راولپنڈی میں کوئیک رسپانس فورس کی ذمہ داری رینجرز کو دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ آئی جی اسلام آباد سکندر حیات نے مشترکہ اجلاس کی صدارت کی جس میں جڑواں شہروں کی سکیورٹی کیلئے مشترکہ پلان پر غور کیا گیا۔ آئی جی اسلام آباد سکندر حیات کا کہنا تھا کہ ڈی چوک‘ زیرو پوائنٹ اور آئی جے پی روڈ پر رینجرز تعینات کی جائے گی جبکہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے ٹول پلازوں پر کیمرے لگائے جائیں گے۔ اجلاس میں ڈاکوئوں‘ کار چوروں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن