• news

وفاقی بجٹ 30مئی تک پیش کر دیا جائیگا: وزارت خزانہ

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) وزارت خزانہ نے بجٹ تیاری کا کیلنڈر جاری کر دیا۔ کیلنڈر کے مطابق محصولات کا حتمی کھاتہ 14مارچ کو بنایا جائیگا، ترجیحاتی کمیٹی کا اجلاس 24مارچ سے 4اپریل تک ہو گا۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام پر اپریل کے آخر میں اجلاس ہو گا۔ قومی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس مئی کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے۔

ای پیپر-دی نیشن