• news

مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی پر پٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال ختم

لاہور(نیوزرپورٹر)پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے سیکریٹری پیٹرولیم عابد سعید کی طرف سے ماہ روان کے آخر تک ڈیلرز کے تمام مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دھانی پر گزشتہ4روز سے جاری ڈیلرز کی ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری خواجہ عاطف نے  بتایا ہے کہ جب ملک میں پیٹرول 17روپے لٹر تھا تو ہمارا کمشن یہی تھا جبکہ آج اس کی قیمت113روپے تک پہنچ چکی ہے مگر ہمارے کمشن میں ایک پائی کا اضافہ نہیں کیا گیا تاہم اب سیکریٹری پیٹرولیم نے خود ہمیں یقین دھانی کرائی ہے کہ دسمبر کے آخر تک نئے کمشن کا نوٹیفکیشن کر دینگیجس پر ہم نے صوبہ بھر میں جاری ہڑتال ختم کر دی ہے اور اب  پنجاب کے6000پیٹرول پمپوں پر معمول کے مطابق تیل کی سپلائی شروع کر دی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن