دہلی میں قیام کے دوران شہباز شریف کی جیکٹ موضوع گفتگو بنی رہی
لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے دہلی میں قیام کے دوران بھارتی دارالحکومت کے سیاسی‘ صحافتی اور سفارتی حلقوں میں ان کی جیکٹ خاص طور پر موضوع گفتگو بنی رہی۔ وزیراعلیٰ مختلف مواقع پر پرانے چینی انقلابی رہنمائوں والی اسی جیکٹ میں ملبوس نظر آئے جو وہ پاکستان میں اکثر پہنے رکھتے ہیں۔ گزشتہ روز استقبالیہ میں شریک ایک سفارتکار نے انکی جیکٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے شہبازشریف کے اس پہناوے پر حیرت ہوتی تھی لیکن آج انکی تقریر سن کرمیں اس نتیجے پر پہنچا ہوں انہیں انقلابیوں والا یہ لباس پہننے کا پورا استحقاق ہے۔