• news

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے نامزدگی فارم کی چھپائی شروع، ختم نبوت کا خانہ بھی شامل

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے نامزدگی فارم کی چھپائی شروع، ختم نبوت کا خانہ بھی شامل

لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں اور اگلے دو روز تک بلدیاتی امیدواروں کیلئے کاغذات نامزدگی کی چھپائی کا کام مکمل کر لیا جائے گا۔ الیکشن کمشن کے ذرائع کے مطابق جن امیدواروں نے پرانے شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی داخل کروائے تھے ان سے فیس نہیں لی جائے گی تاہم نیا نامزدگی فارم جمع کروانا ہو گا۔ اسلام آباد سے آن لائن کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے 45لاکھ کاغذات نامزدگی کی چھپائی کاکام شروع کرا دیا ہے اورکاغذات نامزدگی فارم میں ختم نبوت کاخانہ بھی شامل کیا گیا ہے۔
چھپائی

ای پیپر-دی نیشن